کراچی: دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشتگرد گرفتار

karachi arrest

karachi arrest

کراچی پولیس نے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم جند اللہ کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے مختلف علاقوں کے نقشے بھی برآمد ہوئے ہیں۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزمان کراچی میں ہونے والی بینک ڈکیتیوں اور ملزمان کو سٹی کورٹ سے فرار کرانے میں بھی ملوث ہیں۔