پنجاب اسمبلی،رانا آصف کی دہری شہریت ،مذہب تبدیلی پر ہنگامہ

punjab assembly

punjab assembly

لاہور : (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے اڑتیسواں اجلاس کے تیسرے روز حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر اجلاس صرف سوا گھنٹہ جاری رہنے کے بعد کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کی کاروائی سوا گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی ۔ ابتدا میں ہی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اقلیتی رکن رانا آصف کے معاملے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوتا رہا۔

اقلیتی رکن اسمبلی رانا آصف محمود نے اپنی تقریر میں واضح کیا کہ وہ پیدائشی مسیحی ہیں جبکہ ایوان میں تنقید کی بنا پر انہیں جان کا خطرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کی غلطی کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی کی ہدایت پر قائم کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ کل بجٹ تقریر رانا آصف کریں گے یا نہیں کیونکہ ان کی دوہری شہریت کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے جس میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔