پنجاب اسمبلی: بہاولپور صوبے کی بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

panjab

panjab

لاہور: (جیو ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے بہاولپور صوبہ کی بحالی کی قرارداد کی متفقہ منظوری دیدی۔ قرارداد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے پیش کی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی پنجاب اورمسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے اور بہاولپور صوبے کی بحالی کی حمایت کا فیصلہ کیا گیا تھا،جس کے بعد ایوان میں تینوں بڑی جماعتوں کی طرف سے اس حوالے سے قرارداد کی حمایت کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔