نوازشریف آج رتو ڈیرو میں جلسے سے خطاب کریں گے

nawaz sharif

nawaz sharif

رتو ڈیرو : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ نون حکومت مخالف تحریک کے اگلے مرحلے میں آج رتو ڈیرو میں جلسہ کر رہی ہے۔ نوازشریف جلسے سے خطاب کریں گے۔ ممتاز بھٹو بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔رتو ڈیرو میں جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسہ گاہ کو پارٹی کے جھنڈوں، نوازشریف اور ممتاز بھٹو کی تصاویراور خیرمقدمی نعروں پر مشتمل بینروں سے سجایا گیا ہے۔ سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ نون کے مطابق سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو آج اپنی جماعت کو نون لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔