پنجاب اسپورٹس فیسٹیول ، بھارتی دستہ لاہور پہنچ گیا

Punjab Sports Festival

Punjab Sports Festival

پنجاب اسپورٹس فیسٹیول پنجاب انٹرنیشنل اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کیلئے45 رکنی بھارتی دستہ لاہور پہنچ گیا۔واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچنے والے بھارتی دستے میں کشتی، رسہ کشی اور کبڈی کے پہلوانوں کے علاوہ انیس ہاکی کے کھلاڑی شامل ہیں۔

فیسٹول کے دوستی کپ میں شرکت کیلئے 25 گونگے بہرے بھارتی کھلاڑی بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ فیسٹول میں شرکت کیلئے بھر پور تیاری کی ہے اور جیت کے لیے پرعزم ہیں۔