پنجاب بھر میں کل سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رہیں گے

ghayas pracha

ghayas pracha

پنجاب بھر میں گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کے خلاف سی این جی اسٹیشن احتجاجا بند رہیں گے چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کے مطابق قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور بے تحاشا لوڈشیڈنگ کے خلاف پنجاب میں اتوار کو ہڑتال کی جائے گی اور سی این جی کی فروخت پر پابندی عائدرہے گی ۔
لاہور ریجن میں پیر منگل اور بدھ کو گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشنز کی بندش کے بعد جمعرات کے روز صارفین کو سی این جی مل سکے گی۔