پنجاب حکومت دہشت گردوں سے منسلک ہے، لطیف کھوسہ

latif khosa

latif khosa

پنجاب : (جیو ڈیسک)ملتان سرکٹ ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت دہشت گردوں کا ساتھ دے رہی ہے کیونکہ آج تک شہباز تاثیر کا پتہ نہیں چلا۔ لاہور میں ہی 8 پولیس اہلکاروں کے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا یہ کیا کر رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پنجاب حکومت ن لیگ کو خیرات میں دی ہے اور نواز شریف پاکستان آنے کے لائق نہیں تھے مگر بی بی محترمہ شہید لائیں،میثاق جمہوریت کی وجہ سے ہی ہم نے ان کے تجویز کردہ نام فخرو الدین ابراہیم کو الیکشن کمیشنر مقرر کیا۔

انھوں نے عدلیہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جسٹس اپنے پارٹی بنا کر میدان میں آجائیں تا کہ عوام اپنے ووٹوں سے ان کا فیصلہ کریں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتیں فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا کریں۔