پنجاب حکومت سپورٹس پر کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔آصف شیخ

اٹک(جی پی آئی)پنجاب حکومت سپورٹس پر کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہی ہے ،صحت مند ذہن کے لیے کھیل بہت ضروری ہے گرائونڈ آباد ہوں تو ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد آصف شیخ نے پہلے اویس شہید میموریل T-20کرکٹ ٹورنامنٹ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ضلع کونسل سٹیڈیم اٹک میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

اس موقع پر صدر اویس شہید کے والد ملک امیر احمد مختار ،ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اٹک شیخ اشتیاق احمد صدیقی ،راجہ زاہد حسین،سابق ضلعی صدر ایپکا اٹک شیخ غیاث احمد صدیقی ،سید فرخ عباس ،محمد دائود ،چاچا طفیل بھی موجود تھے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جمخانہ کرکٹ کلب اٹک اور ترکمانستان کرکٹ کلب اٹک کے درمیان کھیلا گیا ،جمخانہ کرکٹ کلب اٹک کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز20 میں183رنز بنائے۔

جواب میں ترکمانستان کی پوری ٹیم102رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اس طرح افتتاحی میچ میں جمخانہ کرکٹ کلب نے81رنز سے کامیابی حاصل کی ،جمخانہ کرکٹ کلب کی فتح اہم کردار ادا کرتے ہوئے ان کے کپتان راجہ تنویر نے94رنز بنا کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی ہے۔