پنجاب ریجن میں گیس سپلائی تین دن کے لئے بند

cng Closed

cng Closed

گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں سی این جی گیس کی فراہمی تین روز کے لئے بند کر دی گئی، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
توانائی بحران کے باعث لاہور،شیخوپورہ ،گجرانوالہ اور ساہیوال سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں سی این جی گیس کی فراہمی پیر کی صبح چھ بجے سے تین روز کے لئے معطل کر دی گئی، گیس ڈلوانے کے لئے صارفین کی لمبی قطاریں گزشتہ رات گئے تک مختلف پٹرول پمپس کے باہر رہیں اور لوگ رش کے باعث ایک دوسرے سے الجھتے بھی رہے۔
صارفین کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد اس بحران پر قابو پائے تاکہ سی این جی کی عدم فراہمی کے باعث مہنگے پٹرول کے استعمال سے بچا جا سکے۔