کراچی:صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ ہو سکا

karachi industrial

karachi industrial

کراچی کے صنعتی علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ تاحال نہیں ہوسکا. ہفتے کو گورنر ہاس میں منعقدہ اجلاس میں شہر کے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہوا تھا۔
اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد،وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم ،کے ای ایس سی حکام اور صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں کے ای ایس سی کو سستا فرنس آئل اوراضافی گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی تاہم اجلاس کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا اور صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ تا حال ختم نہیں کی گئی۔ دوسری جانب صنعتکاروں نے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے تک بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔