عالمی مارکیٹ میں سونیکی فی اونس قیمت1700ڈالر سیتجاوزکرگئی

gold price

gold price

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے. پیر کو ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں بائیس ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ سترہ سو دس ڈالر نوے سینٹس فی اونس پر پہنچ گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آٹھ سو پچاس روپے کا اضا فہ ہوا ہے۔
آل سندھ صرافہ بازار ایسو سی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پرسرمایہ کاروں کی سونے کی خریداری میں دلچسپی بڑھی ہے جس کی وجہ سے اس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔