پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 کے حوالے سے پروقار تقریب آج بروز ہفتہ صبح نو بجے ہائی سکول ڈنگہ میں انعقاد پذیر ہو گی

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پنجاب سپورٹس فیسٹیول 2012 میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے گورنمنٹ ہائی سکول ڈنگہ کے طلباء میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب آج بروز ہفتہ صبح 9 بجے ہائی سکول ڈنگہ میں انعقاد پذیر ہوگی۔تقریب کی صدارت ای ڈی او ایجوکیشن گجرات محمد طاہر کاشف کریں گے ۔جبکہ مہمان خصوصی میاں طارق محمود ایم پی اے ہونگے ۔

دیگر معز زمہمانان گرامی میں میاں امجد محمود سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ ،ڈی ای او سیکنڈری ضلع گجرات چوہدری اورنگزیب ہونگے۔طلباء کی حوصلہ افزئی کیلئے ایوارڈ تقیسم کرنے کی اس پروقار تقریب میں علاقہ بھر سے اہم سماجی ،کاروباری،تعلیمی،سیاسی شخصیات کو شرکت کی دعوت کیلئے دعوت نامے تقیسم کردیئے گے ہیں۔