ڈنگہ : سید نورالحسن شاہ کو NA106 سے ٹکٹ دینے پر میاں نواز شریف کے مشکور ہیں، پیر آفتاب شاہ

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) سید نورالحسن شاہ کو NA106 سے ٹکٹ دینے پر میاں نواز شریف کے مشکورہیں۔ڈنگہ سمیت پورے حلقہ NA106 میں سید نورالحسن شاہ کی کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دیں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سید منظور شاہ اتحاد گروپ ڈنگہ پیر آفتاب شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سید نورالحسن شاہ کا ٹکٹ کنفرم کرنے پر میاں برادران کا شکریہ اداء کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حسن انتخاب کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مرکزی قائدین اور میاں برادران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے سید نورالحسن شاہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کے مرکزی قائدین کو NA106 کی سیٹ تحفہ میںدیں گے۔

اگر اہلیان حلقہ چاہتے ہیں کہ وہ خوشحال ہوں ،حق اورانصاف کا بول بالا ہوتو وہ سید نور الحسن شاہ کے قدم بہ قدم ساتھ چلیں کیونکہ کلیوال کے سادات خاندان نے ہمیشہ کھری اور بے باک سیاست کرتے ہوئے حلقہ کی عوام کے حقوق کی آواز ہر سطح پر بلند کی ہے۔اور اپنے قول فعل سے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ حلقہ کی عوام کی نمائندگی کا پورا پورا حق اداء کرسکتے ہیں۔