پنجاب : شوگر ملز میں کرشنگ سیزن شروع نہ ہو سکا

Punjab

Punjab

پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب کی شوگر ملوں میں کرشنگ سیزن شروع نہیں ہو سکا جس سے گنے کے کاشتکار پریشان ہیں۔اس وجہ سے گندم کی بوائی بھی لیٹ ہو گئی ہے۔ فیصل آباد ریجن کی 13 شوگر ملوں میں سے ابھی تک ایک بھی نہیں چل سکی جس کی وجہ سے ابھی تک گنے کی خریداری شروع نہیں ہو سکی۔

کرشنگ لیٹ ہونے سے کاشتکار جب گنا کاٹیں گے تو بہت دیر ہو چکی ہو گی اور وہ گندم کی بوائی کے لئے کھیت تیار کرنے کے لئے گنا اونے پونے داموں بیچنے پر مجبور ہوں گیکیونکہ ان کی گند م کی بوائی لیٹ ہو رہی ہے۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اس سال بوائی لیٹ ہونے کی وجہ سے گندم کی پیدوار کم ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔