پنجاب میں موسم کی خرابی، پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

pia airline

pia airline

پنجاب : (جیو ڈیسک) پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث قومی ائرلائن کا اندرون و بیرون ملک جانے والی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر، کراچی سے لاہور اور اسلام آباد جانیوالی دونوں پروازیں موسم کی خرابی کے باعث کراچی اتار لی گئی جبکہ لاہو ر جانیوالی پروز پی کے 306ساڑھے سات بجے کے بجائے دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوگی۔

اسلام آباد جانیوالی پرواز پی کے 370اور 319موسم کی خرابی کے باعث دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوگی۔ لاہور اور اسلام آبا د سے دبئی جانیوالی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔