مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، عاصمہ جہانگیر

Asma Jahangir

Asma Jahangir

لاہور : (جیو ڈیسک) انسانی حقوق کی رہنما عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے  کہ انہیں قتل کیا گیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ان کے قتل کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اوران کے یہ خدشات سنی سنائی باتیں نہیں بلکہ معتبراطلاع کی بنیاد پر ہیں۔ عاصمہ جھانگیر کی پریس کانفرنس کے موقع پر وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کا رویہ ہے کہ ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنے والوں کو ہراساں کیا جائے۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ حکومت ان کی حفاظت کی ذمہ دار ہے تاہم اس سازش کے انکشاف کے باوجود حکومت کے کسی نمائندے نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔