پشاور: امریکی قونصلیٹ کے تینوں اہلکار ضمانت پر رہا

peshawar police

peshawar police

پشاور : (جیو ڈیسک) پشاور جوڈشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے امریکی قونصلیٹ کے تین اہلکاروں کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ ضمانتیوں کے قواعد مکمل نہ ہونے پر عدالتی احکامات پر انہیں سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔پشاور جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت نے امریکی قونصلیٹ کے تین پاکستتانی اہلکاروں کو کے کیس کی سماعت ہوئی، گزشتہ روز مالاکنڈ سے پشاور آتے ہوئے موٹر ویٹول پلازہ پر سیکیورٹی کے اداروں نے امریکی قونصلیت کی دو گاڑیوں کو حراست میں لیا تھا جس میں چار غیر ملکیوں سمیت تین پاکستانی بھی شامل تھے۔

چار غیر ملکیوں کو امریکی قونصلیٹ کی قونصل جنرل میری رچرڈ کی مداخلت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ دو ڈرائیوروں اور ایک سیکیورٹی انچارج کے خلاف غیر قانونی اسلح رکھنے پر 13 اے او کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی تھی۔

جوڈیشیل مجسٹریٹ نے تین اہلکاروں کو ایک ایک لاکھ اور دو نفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم امیریکی قونصلیٹ کی جانب سے ضامنتیوں کے قوائف مکمل نہ ہونے پرتینیوں اہلکاروں کو عدالت نے سینٹرل جیل پیشاور بھیجنے کے بعد امریکی قونصلیٹ کے وکیل نے ایک ڈرائیور اور سیکیورٹی انچارج قوائف مکمل کرمنے کے بعد رہا کرالیا گیا جبکہ ایک ملزم کی ضمانت کل عدالت میں پیشکی جائے گی۔