پنجاب میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے جاری

nurse protets

nurse protets

پنجاب میں نرسوں کے احتجاجی مظاہرے آج ساتویں روز بھی جاری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت پنجاب ان کے مطالبات پورے نہیں کرتی احتجاج جاری رہے گا۔ نرسوں نے لاہور، فیصل آباد اور ملتان میں احتیجاجی مظاہرے کئیے نرسوں کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہیں ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے برابر کی جائیں، اگلے اسکیل میں ترقی دی جائے، تمام سرکاری الانسز ادا کئے جائیں اور نرسنگ اسٹاف کی کمی پوری کی جائے۔
لاہور میں ہونے والے مظاہرے کے دوران پولیس کی طرف سے انہیں مذاکرات کے ذریعے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم ان کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج جاری رہے گا۔ نرسوں کے احتجاج کے باعث سرکاری اسپتالوں میں کام متاثر ہوا۔