پنجاب میں کپاس کی پیداوار میں 15 لاکھ 86 ہزار 734 گانٹھوں کی کمی

Pakistan Cotton

Pakistan Cotton

رواں سیزن کے دوران صوبہ پنجاب میں 87 لاکھ 25 ہزار 980 گانٹھوں کی پیداوار حاصل ہوئی جو کہ گزشتہ سال کی پیداوار ایک کروڑ 3 لاکھ 12 ہزار 714 گانٹھوں کی نسبت 15 لاکھ 86 ہزار 734 گانٹھیں یعنی 15.39 فیصد کم ہے۔

اسلام آباد پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ روئی کی پیداوار ایک کروڑ 20 لاکھ 22 ہزار 40 گانٹھوں کی ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار ایک کروڑ 28 لاکھ 29 ہزار 619 گ انٹھوں کی نسبت 8 لاکھ 7 ہزار 579 گانٹھیں یعنی 6.29 فیصد کم ہے۔

صوبہ سندھ میں 32 لاکھ 96 ہزار 60 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کی پیداوار 25 لاکھ 16 ہزار 905 گانٹھوں کی نسبت 7 لاکھ 79 ہزار 155 گانٹھیں زیادہ ہے۔ سب سے زیادہ پیداوار سانگھڑ ضلع میں 13 لاکھ گانٹھوں کی ہوئی۔