حکومت کے فروخت کردہ بلز کا 80 فیصد شیڈول بینکوں کی ملکیت

State Bank Of Pakistan

State Bank Of Pakistan

سال 2012 کے اختتام تک حکومت کے فروخت کردہ بلز کی مالیت پینتالیس کھرب روپے سے تجاوز کر گئی جن کا اسی فیصد شیڈول بینکوں کی ملکیت ہے۔

کراچی: اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت پاکستان نے گیارہ کھرب انیس ارب روپے مالیت کے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز فروخت کر رکھے ہیں۔ چار کھرب سولہ ارب کے اجارہ سکوک۔

جبکہ تیس کھرب تین ارب روپے مالیت کے ٹریژری بلز فروخت کئے ہیں۔ فروخت کئے گئے بلز میں چھتیس ہزار پچیس ارب شیڈول بینکوں جبکہ نو کھرب تیرہ ارب نان بینک اداروں اور کارپوریٹس کی ملکیت ہیں۔