پنجاب : پیرا میڈیکل اسٹاف نے 31 روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی

Strike

Strike

پنجاب : (جیو ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے مطالبات پورے کرنے کی یقین دھانی پر پیرا میڈیکل اسٹاف نے 31 روز سے جاری ہڑتال ختم کردی۔پنجاب بھر میں پیرامیڈیکل اسٹاف اکتیس روز سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کر رہا تھا۔ہڑتال کے دوران ملازمین نے اسپتالوں کے آٹ ڈور اور ان ڈور میں کام بند رکھاتاہم ایم جنسی اور آئی سی یو میں کام نہیں روکا۔ملازمین نے 11 جون سے ایمرجنسی اور آئی سی یو میں بھی کام بند کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی تاہم آج ان کی سنی گئی اور وزیر اعلی سے مینار پاکستان کیمپ آفس میں ملاقات کے بعد ملک منیر سمیت ملازمین کے نمائندوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعلی نے گریڈ ایک سے چار تک کے پیرامیڈیکل سٹاف کو 15 سو روپے ماہوار ہیلتھ پروفیشنل الانس دینے اور گریڈ چار سے سولہ کے سروس سٹرکچر کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ۔وزیراعلی نے پیرامیڈیکل کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ جس کے بعد ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔