کراچی : فائرنگ سے سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 3 افراد جاں بحق

karachi firing

karachi firing

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فقیر کالونی نے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 29 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گولیمارکے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ، پی آئی بی کالونی کی نشتر بستی میں 28 سالہ سہیل حسین پارٹی کی وال چاکنگ میں مصروف تھا کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی ،،سہیل کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرصغیراحمد نے سہیل حسین کے قتل کی سخت مذمت کی۔پی آئی بی کالونی میں نامعلوم افراد نے ایک جیپ اور رکشے کو آگ لگا دی۔آرام باغ کے علاقے میں پانچ روز قبل فائرنگ سے زخمی ہونیوالا شخص بھی دم توڑگیا۔پرانی سبزی منڈی کے اطراف فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب پولیس نے فقیر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران منشیات فروشی، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث 29 ملزمان کوگرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ایک کلاشنکوف۔2 ٹی ٹی پستول اور منشیات برآمد ہوئی ہے۔ملزمان کا تعلق گینگ وار کے رزاق کمانڈو اور سعید کاجل گروپ سے ہے۔