پنجاب : چودہ نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق، مجموعی تعداد 143 ہو گئی

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا، چودہ نئے مریض ہسپتالوں میں داخل ہو گئے۔ پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ اسلم، صبا، طاہرہ ،فہد اور یوسف میو ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں۔

عارفہ ، اسما، روبینہ اور الماس گنگا رام ہسپتال لاہور میں داخل ہیں جبکہ عدنان کو سروسز ہسپتال لاہور اور وقار کو وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل کیا گیا ہے۔ ادھر عابد، علی اور رف کو ہولی فیملی ہسپتال راوالپنڈی میں داخل کروایا گیا ہے۔ پنجاب میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد ایک سو تنتالیس تک پہنچ گئی ہے۔