ڈی جی خان : پنچائت کے حکم پر دو افراد نے آگ پہ چل کر بے گناہی ثابت کی

DG Khan

DG Khan

ڈی جی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں پنچایت کے حکم پر قتل اور کاروکاری کے الزام پر دو افراد نے آگ پہ چل کے بے گناہی ثابت کی، حکم دینے والے پنچایتی ارکان کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

کورٹ، کچہری، گواہ، تمام جھگڑوں سے بے نیاز دس فٹ لمبی خندق میں دہکتے انگارے بھرے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد کی موجودگی میں پنچایت لگی اور انوکھا فیصلہ ہوا۔پنچایت کا فیصلہ تھا کہ قتل کا ملزم نیاز احمد نہیں بلکہ اس کا بڑا بھائی احسان آگ پر چل کر بھائی کی بے گناہی ثابت کرے۔

پنچایت کے حکم پر کاروکاری کے الزام میں ایک نوجوان عمر کو بھی دہکتے کوئلوں پر چلایا گیا۔ اکیسیویں صدی میں اس جاہلانہ رسم کا حکم دینے والوں کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی۔