پنجاب کا770ارب روپے کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

punjab assembly

punjab assembly

پنجاب : (جیو ڈیسک)پنجاب کا بجٹ آج شام چار بجے پیش کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ رانا آصف کے استعفے کے بعد میاں مجتبی شجاع الرحمان بجٹ پیش کریں گے۔ اے آر وائی نیوز نے بجٹ کے اہم اعداد و شمار حاصل کر لیے۔ بجٹ کا مجموعی حجم سات سو ستر ارب روپے ہو گا۔

مالی سال دو ہزار باری اور تیرہ کیلئے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے بجٹ کا مجموعی حجم سات سو ستر ارب روپے رکھے جانیکی توقع ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے دو سو تیس ارب روپے رکھے جا رہے ہیں۔

ڈینگی کے شکار صوبے میں آئندہ مالی سال صحت پر اٹھارہ ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ صوبے میں متنازع اسکیمیں جاری رہیں گی۔ آئندہ بجٹ میں مفت لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے چار ارب روپے مختص کیے جا رہے ہیں۔ گرین ٹریکٹر اسکیم بھی جاری رہے گی۔ جس پر دو ارب روپے خرچہ آئے گا۔

پنجاب حکومت نے ہنرمند افراد کو نقد رقم کیلئے تین ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبے کے چھ لاکھ ہنرمندوں میں پچاس ہزار روپے فی کس تقسیم ہوں گے۔ تعلیم کیلئے 27ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں بیس فیصد اضافے کی توقع ہے۔