پیر کو ایون صدر کے سامنے دھرنا دیا جائے گا، چوہدی نثار

chaudhry nisar

chaudhry nisar

پنجاب : (جیو ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدی نثارعلی خان نے کہا ہے کہ پیر کو ایون صدر اور وزیر اعظم ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اور 14 جون کو راولپنڈی میں احتجاج کیا جائے گا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں احتجاج اس لیے نہیں کیا کہ اے این پی کے انتہائی قابل احترم ایم این اے کی تقر یر جاری تھی ۔ اس کی کسر پیر کے روز پوری کی جائے گی۔ چوہدری نثار نے کہا کہ وہ لوگ جو جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں بہتر ہیں اس کی تلقین حکومت کو کریں۔

چیف جسٹس کے بیٹے کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی اس بات کا فیصلہ ہونا باقی ہے کہ ارسلان افتخار نے پیسے لیے ہیں یا نہیں اور اگر لیے ہیں تو جائز ہیں یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ جون کو ہونے والا دھرنا فیصلہ کن ہوگا جس سے واپسی ممکن نہیں ہے ۔ ملک ریاض کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف، حمزہ شہباز یا ن لیگ کے کسی بھی رہنما سے اس کے قریبی تعلقات ہیں تو میں اس کے بھی خلاف کارروائی ہوگی۔