پشاور : سرکاری ملازمین کی بس پرحملہ،19افراد جاں بحق

peshawar blast

peshawar blast

پشاور : (جیو ڈیسک)پشاور میں چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کو لے جانے والی بس پر حملے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چالیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پشاور میں چارسدہ روڈ پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سیکریٹریٹ کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔ گاڑی سرکاری ملازمین کو پشاور سے چارسدہ لے جارہی تھی۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اور چارسدہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔