پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

Petrol

Petrol

اوگرا کی جانب سے نئے سال کا تحفہ۔ پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول اور مٹی کا تیل مہنگا کر دیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہوئی ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

مٹی کا تیل 65 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹرکمی ہوئی۔ لائٹ ڈیزل کی قمیت برقرار رہے گی۔