ایل پی جی کے قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی

LPG Gas

LPG Gas

لاہور (جیوڈیسک) ایل پی جی کے نرخ میں دس روپے فی کلو کمی کر دی گئی، نئی قیمت ایک سو ستر روپے فی کلو ہوگی۔

لاہور مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے نئی قیمت پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لاہور کی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت دس روپے کمی سے ایک سو ستر روپے رہ گئی ہے۔

جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک سو دس روپے کی کمی ہو گئی ہے۔ چند روز پہلے سردی میں اضافے سے ایل پی جی کی مانگ بڑھ گئی تھی اور اب سردی میں کمی سے ایل پی جی کی طلب میں کمی ہو رہی ہے اور سی این جی کی فراہمی بھی چند روز میں بحال ہونے کی توقع ہے جس سے آئندہ چند روز میں ایل پی جی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔