پٹرول 4.65سستا،ڈیزل 3.39مہنگا،سی این جی قیمتوں میں کمی ،اوگرا

petroleum price

petroleum price

اسلام آبادحکومت نیپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اوگرا کے جاری کردہ اس نوٹی فیکشن کے مطابق مطابق پٹرول 4روپے 65 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے،اور اس کی نئی قیمت 99روپے90پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ڈیزل 3روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔اور ڈیزل کی نئی قیمت 115روپے 52پیسے مقرر کی گئی ہے۔نئے ہفتے کے لیے مٹی کا تیل ایک روپے85پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے اسکی قیمت 104روپے 6پیسے مقرر کی گئی ہے۔ہائی اوکٹین 3روپے 27پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے،اور اسکی نئی قیمت 136روپے 46پیسے ہو گی۔اوگرا نوٹی فیکشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔دریں اثنا ملک بھر میں سی این جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ریجن ون میں سی این جی 4روپے27پیسے فی کلو سستی ہوگئی ہے۔اور اس کی نئی قیمت 91روپے45پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت میں 3روپے 89پیسے فی کلو کمی کرکے اسکی قیمت نئی قیمت 83روپے 55 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ریجن ون میں پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں۔ جبکہ ریجن ٹو میں پوٹھوہار کے سوا صوبہ پنجاب اور سندھ شامل ہیں۔سی این جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات12بجے سے ہو گا۔