پہلا انصاف ویلفیئر سنوکر ٹورنامنٹ مہر کلب قمر سیالوی روڈ پر کھیلا گیا

گجرات (جی پی آئی)پہلا انصاف ویلفیئر سنوکر ٹورنامنٹ مہر کلب قمر سیالوی روڈ پر کھیلا گیا ، جس کے مہمانان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما جاوید بٹ تھے ،جب کہ مہمانان خصوصی جاوید بٹ مہر سنوکر کلب قمر سیالوی روڈ پہنچے تو پھولوں کے ہاروں سے استقبال کیا گیا۔

پھول پتیاں نچھاور کی گئیں ، جاوید بٹ نے ٹورنامنٹ جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ، پہلا انعام کاشف گجر ، دوسرا انعام طوشار خالد ، تیسرا انعام عمر داراز نے حاصل کیا ، ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد سعید ، عابد گجر ، مہر حاجی سردار ، فاخر جمیل ، قیصر ندیم ، مہر زوہیب ، عمر جاوید تھے ، جاوید بٹ نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کوئی بھی مقابلہ ہو جیت بہت اہمیت رکھتی ہے ، لیکن ہار قبول کرنے والے ہی آئندہ جیتے ہیں۔

اس لئے نمبر 1آنے والوں کاشف گجر کو تمام ہارنے والے کھلاڑی مبارک باد دئیں ، اس سے سپورٹس مین میرٹ پیدا ہوتی ہے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے ، اگر آپ نے اپنے لئے اور اپنے شہر گجرات اپنے پاکستان کو ترقی دینی ہے تو ایک دوسرے سے محبت کرنا ہو گی اور اچھے کالوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہو گا ، ہم سب ایک ہیں۔