شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب انگیز عوامی استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں جاری

گجرات (جی پی آئی) شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب انگیز عوامی استقبال کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں ، تحریک منہاج القرآن حلقہ دولت نگر کے مرکزی راہنما ڈاکٹر الطاف بیگ ، علامہ قمر عباس بغدادی ، محمد یسٰین جاوید ناظم حلقہ دولت نگر ، خالد شمریز ، چوہدری عادل ، عارف ڈور ٹو ڈور دعوتی سرگرمیوں میں معروف قائد تحریک دولت نگر کے جنرل سیکرٹری قاری محمد شفیع نوشاہی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ حلقہ دولت نگر ڈوگہ شریف سے تقریباً 20گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہو گا انہوںنے کہا کہ یہ عوامی استقبال معاشرہ کے پسے لوگوں کی امنگوں کا ترجمان ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ نظام بدلنے کے لیے شیخ الاسلام کی آواز کے ساتھ آواز ملانی ہو گی ، انشاء اللہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستانی عوام کے لیے امید کی کرن اس فرسودہ نظام کے خاتمہ کے لیے کوشاں ہیں ، عوام اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیے بھرپور انداز میں تیاری کریں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء کے سنگ مینار پاکستان پہنچ جائیں گے قافلوں میں شامل ہوں انہوںنے کہا کہ تحریک منہاج القرآن حلقہ دولت نگر بھرپور استقبال کے لیے تیار ہے۔