27محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ جلوس شبیہ علم و تعزیہ امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا

گجرات (جی پی آئی) 27محرم الحرام کے سلسلہ میں سالانہ جلوس شبیہ علم و تعزیہ امام بارگاہ حسینیہ سے برآمد ہوا ، جلوس کے شرکاء سرکل روڈ ، چوک پاکستان ، حسن چوک ، کچہری روڈ سے ہوتے ہوئے محلہ مسلم آباد رانا مشرف علی ناز کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں جلوس اختتام پذیر ہوا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی غلام مصطفی گیلانی ایس ایچ او بی ڈویژن فراست علی چٹھہ کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ، جلوس کی قیادت رانا مشرف علی ناز ، سید الطاف عباس کاظمی ، سید آصف رضا نقوی ، سید مشکور مہدی زیدی نے کی ، جلوس کے اختتام پر عزاء دارانِ حسین کیلئے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا۔