سال 2012میں تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی ضلع بھر کے 117یونین کونسلز کی مصالحتی کمیٹیوں پر بازی لے گئی

گجرات (جی پی آئی) سال 2012میں تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی ضلع بھر کے 117یونین کونسلز کی مصالحتی کمیٹیوں پر بازی لے گئی ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر کو بیسٹ چیئرمین آف 2012کا ایوارڈ دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق ضلع گجرات میں سال 2012ء میں ضلع کے 22تھانوں اور 117یونین کونسلز کی مصالحتی کمیٹیوں نے سینکڑوں مقدمات اور درخواستوں کی مصالحت کروائی ، تا ہم تھانہ لاری اڈا مصالحتی کمیٹی ضلع بھر میں نمایاں رہی۔

تھانہ لاری اڈا کی مصالحتی کمیٹی نے چیئرمین چوہدری عمر گجر کی زیر نگرانی سب سے زیادہ قتل مقدمات کی صلح کروائی ، لڑائی ، جھگڑوں ، جعلی چیکوں اور دیگر مقدمات کی ریکارڈ صلح کروائی گئی ، سال 2012ء میں چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر کو ایس پی شہزاد بخاری کی طرف سے بیسٹ چیئرمین آف ڈسٹرکٹ گجرات مصالحتی کمیٹی کا ایوارڈ بھی دیا گیا ، ڈی پی او گجرات راجہ بشارت کی طرف سے بھی چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ، آر پی او گوجرانوالہ امین وینس نے سال 2012ء میں مصالحتی کمیٹیوں کے ساتھ چار میٹنگز کیں ، جن میں تھانہ لاری اڈا مصالحتی کی کارکردگی کو سراہا گیا ، چیئرمین مصالحتی کمیٹی چوہدری عمر گجر نے کہا ہے کہ سال 2013میں بھی تھانہ لاری اڈا مصالحتی کمیٹی مقدمات اور درخواستوں کی مصالحت اور صلح کروانے میں بہترین کردار ادا کرتی رہے گی۔