جاوید بٹ کا انجمن تاجران شاہ حسین روڈ کی تقریب حلف برداری کے اجلاس سے خطاب

گجرات (جی پی آئی) مرکزی انجمن تاجران کے صدر جاوید بٹ نے انجمن تاجران شاہ حسین روڈ کی تقریب حلف برداری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاTMAنے 200روپے فی دوکان سروسز چارج لگا کر گجرات کی تاجر برادری کے ساتھ زیادتی کی ہے کیونکہ تاجر اس سے پہلے TMAکو لائین فیس کے علاوہ پراپرٹی ٹیکس ، رجسٹری فیس ٹیکس ، نقشہ فیس ٹیکس ، کنورجن فیس ادا کرتے ہیں۔

تاجر برادری سخت پریشان ہے اور سراپا احتجاج ہے ، انہوںنے مزید کہا کہ بازاروں میں سٹریٹ لگائی جائے ، جی ٹی روڈ پر پہلے سروس روڈ بنائی جائے پھر گرین بیلٹ بنائی جائے اور جہاں جہاں سروس روڈ بن چکی ہے وہاں پہلے گرین بیلٹ بنائی جائے جہاں جہاں سڑک کو مرمت کرنے کی ضرورت ہے ، فوراً مرمت کروائی جائے ، تاجر برادری انتظامیہ اور پولیس سے مکمل تعاون کرتی ہے ، لیکن اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف سمجھوتہ نہیں کریں گے ، اپنا حق حاصل کر کے رہیں گئے ، ڈی سی او نوازش علی ، فوراً سروسز چارجز کے ٹیکس کو ختم کریں۔