پہلی انٹرنیشنل توآ کنگفو کراٹے چیمپیئن شپ آج گجرات میں شروع ہو گی :راشد محمود

گجرات (جی پی آئی) پہلی انٹرنیشنل توآ کنگفو کراٹے چیمپیئن شپ آج گجرات میں شروع ہو گی ، تفصیلات کے مطابق پہلی انٹرنیشنل توآ کنگفو کراٹے چیمپیئن شپ آج گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج بھمبر روڈ گجرات میں شروع ہو گی ، جو کہ کل تک جاری رہے گی ، تقریب کا افتتاح ڈی سی او گجرات نوازش علی اور مسلم لیگ ن کے راہنما اورنگزیب بٹ کرینگے ، جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم پی اے حاجی عمران ظفر اور صدر چیمبر آف کامرس عدنان مکی ہونگے۔

تقریب کی صدارت حاجی ناصر محمود کرینگے ، پاکستان بھر سے 300کھلاڑی حصہ لینگے ، پاکستان کراٹے ٹیم کی قیادت ننجا ماسٹر عمر فاروق اور کوچ ننجا ماسٹر راشد محمود کرینگے ، ننجا ماسٹر راشد محمود اور حاجی محمد دین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بین الاقوامی سطح پر پہلی مرتبہ کراٹے مقابلے گجرات میں کروائے جا رہے ہیں ، جس میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے بھی ہو گا ، اس سلسلہ میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔