پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122گجرات کی ماہ ستمبر کی کارکردگی شاندار رہی

گجرات (جی پی آئی) پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122گجرات کی ماہ ستمبر کی کارکردگی شاندار رہی ، 19390فون کالز موصول ہوئیں ، جن میں ایمرجنسی 418، 9774غیر متعلقہ ، ڈراپ 6496، معلوماتی فون کالز 1916، رونگ 616اور جھوٹ پر مبنی 170کالز ماہ ستمبر میں موصول ہوئیں تھیں ، اس طرح 418ایمرجنسی کیسز کو ریسپانس دیا گیا ، جن میں 232روڈ ایکسڈنٹ ، فرسٹ ایڈ134، آگ بجھانے کے 8، کرائمز 31، ڈوبنے کے 4سپیشل ریسکیوآپریشن 8، بلڈنگ کے گرنے کے ایک واقعہ کو رسپانس دیا ، تیرہ اعشاریہ ترانوے منٹ پر ڈے کے حساب سے کالز ، جن میں چار اعشاریہ انتیس پر منٹ ایمرجنسی ، گیارہ اعشاریہ گیارہ پر منٹ فائز کے واقعات کو ریسپانس دیا گیا ، اس طرح 471واقعات جن میں 110کو طبی امداد ، مریضوں کو ہسپتال شفٹ 361اور 23ڈیڈ باڈیز کو شفٹ کیا گیا۔