حلقہ این اے 107 میں چوہدری عابد رضا مسلم لیگ ن کی فتح کی ضمانت ہیں

ملکہ ( زاہد مصطفی اعوان ) حلقہ این اے 107 میں چوہدری عابد رضا مسلم لیگ ن کی فتح کی ضمانت ہیں۔ قائدین مسلم لیگ ن ایسے عوامی لیڈر کو ٹکٹ دیں جو بلا تفریق عوامی خدمت کرے۔ حلقہ این اے 107میں چوہدری عابد رضا کے پائے کا کوئی لیڈر نہیں۔ حلقہ کے عوام ہر حال میں چوہدری عابد رضا کو ایم این اے دیکھنا چاہتے ہیں۔قائدین مسلم لیگ ن عوام کی آوازکو مد نظر رکھتے ہوئے چوہدری عابد رضاکو ٹکٹ دیں۔ چوہدری عابد رضا کو اپنا لیڈر مانتی ہے۔ حلقہ میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹ چوہدری عابد رضا کی عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار معززین یونین کونسل دلاور پور چوہدری ریاض احمد دلاور پور، حاجی محمد ارشد دلاور پور، چئیرمین شیر علی دلاور پور، چوہدری عمران ارشاد مرہانہ سابق نائب ناظم ، چوہدری احسان الحق مرہانہ ڈوئیاں ، راجہ رزاق جگواں، چوہدری صفدر چاچووال، چوہدری غلام سرور ممبرچاچووال، حاجی ملک اقبال اعوان مرجان ، صوبیدار ریٹائرڈ سرور سیدا، محمد سلیم احمد بٹ کانیاں،محمد عارف بٹ کانیاں، چوہدری فضل داد، چوہدری سہیل ارشد ساہن کلاں، صوفی مشتاق احمد ساہن کلاں، چوہدری محمد اکرم نمبردار مصریہ ، چوہدری لیاقت علی مصریہ ، ولایت پہلوان چوہڑ چک، شاہد اقبال بٹ چوہڑ چک، ظہور الہیٰ بٹ ناگڑیاں ، چوہدری ارشد مہندی ناگڑیاں، چوہدری ولائت ساکہ ، چوہدری محمد خان ساکہ ، ماسٹر چوہدری محمد نارس چک سکندر، چوہدری لیاقت علی سابق کونسلر نے کیا۔ انہوں نہ کہا کہ چوہدری عابدرضا ہی حلقہ این اے 107 سے کامیاب ہو سکتے ہیں قائدین ٹکٹ دیں۔