گیپکو نے پاکستان ریلوے گجرات کی بجلی منقطع کر دی

گجرات (جی پی آئی) گیپکو نے پاکستان ریلوے گجرات کی بجلی منقطع کر دی ، تفصیلات کے مطابق گیپکو واپڈا نے ایک لاکھ روپے سے زائد کے نادہندہ گجرات ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کر دی ہے ، بجلی منقطع ہوئے ایک ہفتہ ہونے کو ہے لیکن ابھی تک محکمہ ریلوے نے گیپکو کے بقایا جاتا جمع نہیں کروائے ، جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

جبکہ گجرات ریلوے اسٹیشن کا ملک بھر سے رابطہ بھی منقطع ہو چکا ہے ، ابھی تک ریلوے اسٹیشن گجرات کی بجلی بحال نہیں ہو سکی ، عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کیونکہ ٹکٹوں کی بکنگ سمیت ریلوے احکام کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے ، جس کی وجہ سے عوام بھی ریلوے ملازمین کے ساتھ ساتھ ذلیل و خوار ہو رہی ہے ، لہٰذا وزارت خزانہ محکمہ ریلوے کو بجلی کی ادائیگی کیلئے رقم فراہم کریں ۔