پہلی سہ ماہی، بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.2 فیصد

Rupees

Rupees

بجٹ خسارہ پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ دو فیصد رہا۔ مالی سال کے اختتام تک چھ اعشاریہ پانچ فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں نان ٹیکس ریونیو میں ترانوے فیصد اضافہ ہوا۔ کولیشن سپورٹ فنڈ سے ملنے والے ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر سے بجٹ خسارے کو کم رکھنے میں مدد ملی ۔ تاہم بیرونی اکانٹ میں آنے والی مزاحمت اور فنانسنگ سمیت دیگر مسائل سے بجٹ خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔ آمدنی میں کمی ، سبسڈی میں ہونے والے اضافے سے بھی خسارہ بڑھنے کی توقع ہے