پہلے مرزا وقار احمد قاری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پہلے مرزاوقار احمد قاری میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے 12ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ بھمبر پینتھر اور کرسٹل کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا جو بھمبر پینتھر کلب نے جیت لیا ٹورنامنٹ کمیٹی کیطرف سے ونر ٹیم کو موٹر سائیکل جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار روپے نقد انعام دیا گیا۔

جبکہ مین آف دی میچ رانا منیراحمد ،بیسٹ بیٹسمین عثمان ،بیسٹ باؤلر علی حسنین ،بیسٹ وکٹ کیپر عثمان پلیئر آف دی ٹورنامنٹ گل ریز اور ہیٹرک کی ٹرافی فیصل پپو نے حاصل کی۔