یورپ کے اندر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ، ڈاکٹر امتیاز چوہدری

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یورپ کے اندر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی اٹلی کے راہنماووزیر اعظم آزادکشمیرکے کوآرڈینیٹر برائے یورپ ڈاکٹر امتیاز چوہدری نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو پوری دنیا کیلئے رول ماڈل ہیں پیپلزپارٹی کے جیالے انکے سیاسی نظریات و افکار کو کریہ کریہ پھیلانے کیلئے سرگرم عمل ہیں 27دسمبر کو انکی برسی کے موقع پر یورپ کے اندر مختلف شہروں کے اندر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔