اینٹی نارکوٹکس اور پولیس تھانہ بھمبر کی مشترکہ کاروائی شراب کے نشہ میں دھت 2 ملزمان گرفتار

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اینٹی نارکوٹکس اور پولیس تھانہ بھمبر کی مشترکہ کاروائی شراب کے نشہ میں دھت 2ملزمان گرفتارجبکہ تیسرے ملزم سے 10بوتل ولایتی شراب بر آمد پولیس تھانہ بھمبر نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔

تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اینٹی نارکوٹکس کے جوانوں مظہر اقبال اور جاوید اقبال نے شراب کے نشہ میں دھت ملزم ظہیر احمد کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی نشاندہی پر وارڈ نمبر 3میں زیر تعمیر مکان پر چھاپہ مار کر نعمان نامی نوجوان سے 10بوتل ولایتی شراب برآمد کرکے ساتھی سمیت گرفتار کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔