پیرو : مٹی کے تودے گرنے سے 11 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

killed People Peru

killed People Peru

پیرو(جیوڈیسک)پیرو میں مٹی کے تودے گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پتھروں اور مٹی کے تودے صبح کو سان مارٹن کے شمالی محکمہ میں الپوروینر گاوں پر آگرے۔ امدادی کارکنوں نے 11 لاشیں ملبے سے نکال لی ہیں جبکہ 10 افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ میئر گریشیا نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بعض لاپتہ افراد پہاڑوں کی طرف چلے گئے ہوں تاکہ جانیں بچا سکیں۔

گریشیا نے کہا کہ تمام خاندان لاپتہ ہیں۔ اس گاں میں 80 سے زائد خاندان آباد ہیں۔ حکام نے کہا کہ الپوروینر کے رہائشیوں کی اکثریت کافی کے کاشتکاروں پر مشتمل ہے۔ پیرو کے انڈیان علاقے میں حالیہ ہفتوں کے دوران ہونیوالی شدید بارشوں سے مٹی کے تودے گر رہے ہیں۔