چھوٹی سے غلطی، گوگل کو 8 منٹ میں 24 ارب ڈالر نقصان

Google

Google

امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن “گوگل ” کو آٹھ منٹ میں چوبیس ارب ڈالر کا نقصان ہو گیا۔ حصص کی قیمت گرتے ہی اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ روک دی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں گوگل کے حصص کی قیمت اڑسٹھ اعشاریہ ایک نو ڈالر کی کمی سے چھ سو ستاسی اعشاریہ تین صفر ڈالر ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق گوگل کے حصص کی قیمت میں کمی کی خبر کمپنی کی سالانہ رپورٹ کے وقت سے پہلے منظر عام پر آنے سے ہوئی اور پرنٹر کو رپورٹ کے منظر عام پر آنے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوگل کے رواں برس کی تیسری سہ ماہی کے منافع میں بیس فیصد کمی ہوئی۔