پیرو میں سیلاب کی تباہی نے لاکھوں افراد کو بیگھرکردیا

Peru Flood

Peru Flood

پیرو(جیوڈیسک)میں بارشوں کی تباہی کے بعد سیلاب نے سات لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا،تباہ کن سیلاب سے کھڑی فصلوں سمیت تودے تلے قیمتی اشیا ضائع ہو گئیں۔

پیرو میں جاری حالیہ بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے جس کی نتیجے میں لگ بھگ سات لاکھ تیس ہزار گھر زیر آب آگئے ہیں مٹی کے تودے گرنے سے سڑکیں تباہ جبکہ فصلیں بھی زیر آب آگئی ہیں اور اشیائے خورد ونوش کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے۔

مقامی شہری دفاع کے اہلکار ہیگو تاویرو نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سیلاب نے سات سو ایکڑ سے زائد فصلوں کو تباہ کیاہے جس میں کوکو اور مختلف پھلوں کی فصلیں بھی شامل ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو روز مزید بارشوں کا امکان ہے۔