پیرو : پریڈ کے دوران دو فوجیوں کی وردیوں میں آگ لگ گئی

Peru Parade

Peru Parade

پیرو (جیوڈیسک)لیما پیرو میں پریڈ کے دوران دو فوجیوں کی وردیوں میں غلطی سے آگ لگ گئی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ ایک ملٹری آتشی گولے کے غلطی سے زمین پر گرنے کی وجہ سے پیش آیا ۔پریڈ کے دوران دو فوجی اس کی زدمیں آگئے اوران کی وردیوں میں آگ لگ گئی ۔

آگ لگنے کے بعد ایک فوجی خودکو بچانے کیلیے بھاگنے لگا جس سے آگ اور بھڑک اٹھی اور قریب موجود ہجوم میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دوسرے فوجی پر لگی آگ کو فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مٹی پھینک کر قابو پا لیا ۔دونوں فوجیوں کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک 80 فیصد تک جھلس گیا ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔