پیرو: ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک

Helicopter Crashed

Helicopter Crashed

پیرو(جیوڈیسک)کے دارالحکومت لیما میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں پانچ امریکیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

پیرو کے شہر لیما میں سوموار کی صبح ایک آئل کمپنی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پانچ امریکیوں سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہیلی کاپٹر دوران پرواز ایک عمارت سے ٹکرایا جس کے بعد ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گئی اور ایک زور دار دھماکے کے ساتھ اس کے ٹکڑے فضا میں بکھر گئے۔