پینے کے پانی کی فراہمی کے تعطل پر ایم پی اے نشاط ضیاء کا عوامی شکایات پر نوٹس

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں فراہمی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی عوام سے شکایات سننے کے بعد واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کو طلب کرلیا نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران سے کہاکہ فراہمی آب کی سپلائی کے نظام کی مکمل نگرانی کی جائے اور تمام علاقوں میں یکساں بنیاد پر پینے کے صاف پانی کی ترسیل کو یقینی بنا یا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی تعطل کے حوالے سے تفصیلات دریافت کی.

انہیں تاکید کی کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی فوری طور پر تمام علاقوں میں فراہمی آب کی ترسیل کو یقینی بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے تمام علاقوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے فراہمی و نکاسی آب کے نظام کا معائنہ کیا اس موقع پر شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کے تعطل کے ساتھ سیوریج نظام کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ علاقائی مسائل سے ایسا لگتا ہے کہ افسران اور عملے کو عوامی خدمت سے کوئی دلچسپی نہیں وہ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام ہوچکے ہیں نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ حق پرست عوامی نمائندے اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑ سکتے علاقائی سطح پر عوام کو مسائل کے دلدل میں دھکیل کر عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنے کے عمل کو ترک کیا جائے فوری طور پر فراہمی ونکاسی آب کے حوالے سے عوامی مسائل کا تدارک کیا جائے، فراہمی آب کی لائنوں کی لیکجز اور سیوریج سسٹم کی درستگی کو یقینی بنا یا جائے۔ سیوریج کے کھلے مین ہولز کو تمام علاقوں کا سروے کرکے فوری کوور کیا جائے۔