آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح آج ہوگا

کراچی : سعودیہ اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا آفتتاح آج مورخہ 14ستمبر2013ء بروز ہفتہ سعودیہ فٹ بال اسٹیڈیم ملیر میں ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاح رکن قومی اسمبلی ساجد احمد رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی کے ہمراہ کرینگے۔

آل کراچی جشن سعودیہ اسپورٹس فٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان سعودیہ اسپورٹس اور فرینڈز اسپورٹس کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر امیر محمد خان نے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں کراچی کی پانچوں زون کی فٹ بال ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔